پاکستان

بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے شیخ رشید

بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔ اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سے حکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سیمددنہیں ملیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے