پشاور:پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا تھا، لوگ جو مرضی کہیں انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پشاور میں عمران خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشدشریف کوپہلے بھی دھمکیاں ملتی تھیں، مجھے پتاچلاتھاان کوماریں گے،میں نے ارشدشریف کوکہاملک چھوڑدیں، پہلے وہ نہیں مانے،بعدمیں پھروہ باہرچلے گئے، لوگ جومرضی کہیں،ارشدشریف کوٹارگٹ کیاگیا، ارشدشریف نے جان دیدی لیکن کسی کے سامنے جھکانہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ارشدشریف کے ضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی اسی لیے اس کوخریدانہیں جاسکا، انہوں نے ارشدشریف کوواپس بلاکراعظم سواتی جیساسلوک کرناتھا، 75سال کیاعظم سواتی کوننگاکرکے تشددکیاگیا، اسلام اباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہے جس کو لوگوں کو ننگا کرنے کا شوق ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے نیوٹرل رہنے کی کسی کواجازت نہیں دی، انصاف قائم نہ ہواتوپھرہمارے اورجانوروں کے معاشر ے میں کوئی فرق نہیں، 30سال کے کرپٹ لوگ حکومت میں آگئے، سرٹیفائیڈ چوروں کیخلاف کوئی بات کرے تو سارے نامعلوم افراد آکر اسے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔