انٹرٹینمنٹ

شرمین عبید کومس مارول کے بعد ایک اور ہالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش

شرمین عبید کومس مارول کے بعد ایک اور ہالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش

کراچی: پاکستان کی معروف ہدایتکارہ شرمین عبید کو بالی ووڈ آنے والی فلم کی ہدایتکاری کی پیشکش کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید حال ہی میں مس مارول کی بھی ہدایتکاری کر چکی ہیں جس کے بعد اب انہیں ہالی ووڈ سے ایک اور فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ شرمین عبید چنائے سے ہالی ووڈ کی نئی اسٹار وار فلم کی ہدایت کاری کیلئے رابطہ کیا گیا ہے, فلم ابھی تحریری مراحل میں ہے،اس فلم کے رائٹر ڈیمن لنڈلوف فلم کیلئے ایسا ہدایت کار چاہتے تھے جو اسکرپٹ کو ماڈرن ٹچ دے سکے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو 2019 کی اسٹار وار فلم The Rise of Skywalker کے بعد بڑی اسکرین کیلئے پہلی بڑی فلم قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم مذکورہ فلم کب ریلیز ہوگی اور اس میں کونسے کردار شامل کئے جائیں گے اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے