دلچسپ اور عجیب

زلزلے کے دوران اب چوہے بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے تیار

زلزلے کے دوران اب چوہے بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کیلئے تیار

یہ جان کر یقینا ہر ایک کو ہی حیرانی ہوگی کہ اب زلزلے کے دوران ریسکیو آپریشنز کرنے کے لیے چوہوں سے بھی مدد لی جاسکے گی۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر نیو سائنٹسٹ نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیگ پہنے ہوئے چوہے اپنے چھوٹے جسم کے ساتھ ملبے اور دھول میں آسانی سے رینگنے کے قابل ہونے کی وجہ سے اپنی جان بچا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ویڈیو میں چوہے جو بیگ پہنے نظر آرہے ہیں اس میں ایک لائٹ، ایک GPS ٹرانسمیٹر، اور ایک کیمرہ لگا ہوا ہے، یہ بیگ چوہوں کی ایسے لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد کرے گا جن کو مدد کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں بلکہ ٹو-وے ریڈیو کی مدد سے چوہے انسانوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے بھی قابل ہو جائیں گے، وہ ضرورت مند انسانوں کی لوکیشن نوٹ کرکے سگنل بھیج سکیں گے تاکہ ان کی بروقت مدد کی جاسکے۔ بیلجیئم کی ایک این جی او APOPO کے سائنسدان، جنہوں نے پہلے کتوں کو ایسے حالات میں ریسکیو کرنے کی تربیت دی تھی، اب دیوہیکل چوہوں کو بھی اس طرح کی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز کا حصہ بنانے کے لیے تربیت دے رہے ہیں۔ اگلے سال تک یہ چوہے باقاعدہ پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے نظر آئیں گے۔ سائنسدانوں کو یہ خیال اس لیے آیا کیونکہ چوہے آسانی سے ایسی جگہوں پر پہنچ سکتے ہیں جہاں کتے نہیں پہنچ سکتے اور چوہوں کو آسانی سے تربیت بھی دی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے