پاکستان

ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اور عمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی رانا سنا اللہ

ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اور عمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی رانا سنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل وؤاڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایس فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے