ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ کل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ کل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل زمبابوے کیخلاف کھیلے گی، گرین شرٹس نے پرتھ میں دو سیشنز میں ٹریننگ کی، جبکہ زمبابوے کے کھلاڑیوں نے بھی بھرپور پریکٹس کی۔ مشن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کا دوسرا مقابلہ کل ہونے جارہا ہے جہاں گرین شرٹس کو زمبابوے کا چیلنج درپیش ہے۔ میگا ایونٹ کے دو میچز کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے پرتھ میں بھرپور ٹریننگ کی۔ کپتان بابر اعظم سمیت 8 کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، فلڈ لائٹس میں تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ میں حصہ لیا اور جم کر فیلڈنگ پریکٹس کی۔ زمبابوے کی ٹیم نے میچ کی تیاری بھرپور انداز میں کی، کھلاڑیوں نے بولنگ بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے