پاکستان

لانگ مارچ سے قبل آر پی او راولپنڈی عمران احمر چھٹی پر چلے گئے

لانگ مارچ سے قبل آر پی او راولپنڈی عمران احمر چھٹی پر چلے گئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی عمران احمر رخصت پر چلے گئے۔ عمران احمر کی جانب سے 8 نومبر تک ایکس پاکستان لیو لی گئی ہے۔ ذرائع کیمطابق آر پی او عمران احمر آج ہنگامی طور پر امریکہ روانہ ہوں گے۔ عمران احمر امریکہ میں اپنے زیر علاج والد کی عیادت کریں گے۔ ادھر وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ۔ اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4200 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے