کراچی: اس ہفتے پاکستانی روپیہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مزید کمزور ہوا کیونکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.5 بلین ڈالر کا قرضہ روپے کو سہارا دینے میں ناکام رہا۔۔ رواں ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر، پانڈ، یورو اور ریال کی اڑان بلند رہی اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.63 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 222.46 روپے تک پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 روپے مہنگا ہوگیا۔ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 227 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔۔ برطانوی پانڈ کے انٹربینک ریٹ 9.10 روپے بڑھ کر 256.15 روپے ہوگئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 11.25 روپے اضافے سے 261.50 روپے ہوگئی۔