تجارت

پی ایس او نے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

پی ایس او نے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2022-23کی پہلی سہ ماہی میں عدم استحکام کے باوجود، 1.2 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا جبکہ گروپ نے مجموعی طور پر 2.1 ارب روپے خالص منافع بعد از ٹیکس حاصل کیا۔ پی ایس او کے انتظامی بورڈ نے 27 اکتوبر ،2022 کو کراچی میں واقع کمپنی کے ہیڈ افس میں منعقد ہونے والے اپنے اجلاس کے دوران 30 ستمبر، 2022 کی پہلی سہ ماہی کے حوالے سے اپنے ذیلی ادارے، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کے ساتھ ساتھ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جغرافیائی لحاظ سے جاری تناو عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا باعث رہا جبکہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے