Site icon Daily Universal

عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والا وزیر دفاع

عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والا وزیر دفاع

عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والا وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ کہاں کی روایت ہے کہ سیاست دان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں، عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والا؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا قافلہ 10 سے 12 ہزار سے شروع ہوا، مریدکے میں عمران خان کے قافلے میں ڈھائی ہزار لوگ تھے، اب اسلام آباد پہنچتے پہنچتے کیا حال ہوگا اندازہ کرلیں، تمام تر حکومتی مشینری لگا کر کتنے لوگ جمع کرسکے سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا سفر 90 فیصد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے حصوں سے گزرے گا، گنڈا پور جو باتیں کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں 100 فیصد خون خرابے کا جو رولا ڈالا ہے وہ ان کے سر ہے کیوں کہ خونی مارچ اور لاشیں گرانے کا عمران خان خود کہہ چکا ہے۔

Exit mobile version