صحت

انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ خواتین میں ہارمونز کے مسائل کی وجہ تحقیق

انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ خواتین میں ہارمونز کے مسائل کی وجہ تحقیق

وزن کم کرنے کا مقبول ترین طریقہ کار انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ خواتین کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد میں انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ یا وقفے وقفے سے بھوکے رہ کر وزن کم کرنے کا طریقہ خاصہ مقبول ہے اور ماہرین غذا بھی اس کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم امریکی یونیورسٹی میں حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ خواتین میں ہارمونز کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ولی آن لائن لائبریری (Wiley Online Library) نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کے خواتین کی صحت پر منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کے دوران تقریبا 12 سے 16 گھنٹے تک بھوکے رہتے ہیں جبکہ صرف 8 سے 10 گھنٹے کھانا کھا سکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے لیے انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کرنے والے شرکا کے خون کے نمونوں کا مطالعہ کیا گیا۔ جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ سے خواتین کے تولیدی ہامونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ وزن کم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن ماں بننے کی خواہش مند خواتین وزن کم کرنے کے لیے اس طریقہ کار کو نہ اپنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے