برسبن: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 20 ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران 22، نجیب اللہ زدران 18، گلبدین نائب 12، کپتان محمد نبی 13، راشد خان 9 اور عظمت اللہ عمرزئی 3 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 3، لاہیرو کمارا 2 جبکہ مہیش تھیکشنا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔