علاقائی

تحریک انصاف مارچ میں مری بھر سے پوری قوت کیساتھ نکلے گی سردارسلیم

تحریک انصاف مارچ میں مری بھر سے پوری قوت کیساتھ نکلے گی سردارسلیم

مری(نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ہنما و سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان  نے کہا ہے حقیقی آزادی مارچ  میں مری و کوٹلی ستیاںسے عوام بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلہ  میں ہر یونین کونسل میں عوام سے ملاقاتیں بھی کی جارہی  ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہر بگلہ، و پھگواڑی میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے یونین کونسل سہر بگلہ پہنچنے پر صدر یو سی سہربگلہ ناصر زردارد عباسی اور انکی ٹیم نے انکا استقبال کیا،عوام میں حقیقی آزادی مارچ کے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ،سردارمحمد سلیم خان کاکہناتھا کہ عوام میں عمران خان کا پیغام موثر انداز میںپہنچایا اور انشاء اللہ تحریک انصاف آزادی مارچ میں مری بھر سے پوری قوت سے نکلے گی،جن عہداروں اورکارکنوں کو مارچ میں شرکت کیلئے گاڑیاں  چاہیں ہوں گی وہ بھی فراہم کی جائیں گی اور ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی بھر کوشش کی جائے گی سابق کونسلر عابد عباسی ،سابق کونسلر ضمیر عباسی ،حاجی عثمان عباسی ،ماسٹر امتیاز عباسی ،حاجی صابر عباسی ،نمبردار خوشنواز عباسی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی موضع سہربگلہ کے علاوہ بہت بڑی تعدادمیں کارکن بھی موجودتھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے