پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے 11 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے 11 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کئے گئے 11 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ عدالت عالیہ میں خالی اسامیوں کی تعداد اب بھی 17 ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے مستقل ہونیوالے 11 ججز سے ان کے عہدوں کا حلف جمعہ کو لیا، حلف برداری کی تقریب عدالت عالیہ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔ مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے ججز، لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر لا افسران نے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے نئے حلف اٹھانے والے ججز کے بعد مستقل ججز کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد اب بھی 17 ہے، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے