تازہ ترین

عمران خان بڑا فراڈ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں وزیر داخلہ

عمران خان بڑا فراڈ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے چار گولیاں نہیں لگیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس (عمران خان) سے کوئی پوچھے کہ 18 قتل کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے چار سالہ اقتدار میں ہمارے خلاف مقدمات بنا کر تحقیقات کیوں نہیں کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو چار فائر نہیں لگے، یہ بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آزاد ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اپنے اوپر حملے کا الزام وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اعظم پر عائد کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ماڈل ٹان کی روایت کو دہرانا چاہتے تھے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ عوام ہمارا ساتھ کیوں دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے