راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلی فوجی افسر کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایجنسی اور اس کے اہلکاروں کے خلاف بغیر ثبوت کے ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔ ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ ۔