علاقائی

حقیقی آزادی کیلئے عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں راشد حفیظ

حقیقی آزادی کیلئے عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں'راشد حفیظ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میٹروپولیٹن کے صدر و سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہاہے کہ ہمارا لانگ مارچ حقیقت میں وہی تحریک آزادی ہے جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن مل گیامگر قائد اعظم کی وفات کے بعد اس کے مقاصد پیچھے چلے گئے تھے. اب پون صدی کے بعدجغرافیائی آزاد ی کے مقاصد کو حاصل کرکے ہم قیام پاکستان کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس میں خیبر سے کراچی تک عوام کی غالب اکثریت ہمارے ساتھ ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پبلک سیکریٹریٹ میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . انہوں نے کہا کہ ہمیں ” پاکستان کا مطلب کیا ، لا الہ الا اللہ ” ے نعرے میں رنگ بھرنا ہے . یہ رنگ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کی اقتدار میں موجودگی میں نہیں بھرے جا سکتے . پوری قوم نے اب اغیار کی معاشی و سیاسی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر اپنے وسائل پر بھروسہ کرنے کا عہد کر لیا ہے اور تحریک انصاف کا موجودہ لانگ مارچ اسی بھروسے کی جانب عملی پیش قدمی ہے . انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں مگر ہمارا اختلاف اس سوچ ، فکر اور عمل سے ہے جس نے پون صدی گزرنے کے بعد بھی اب تک عوام کو اغیار کی معاشی و سیاسی غلامی سے آزاد نہیں ہونے دیا اور قیام پاکستان کا مقصد فوت ہو گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے