تجارت

ڈالر آج بھی اڑان بھرنے لگا

ڈالر آج بھی اڑان بھرنے لگا

امریکی ڈالر کے اتار چڑھاو کے باعث پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔ گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42897 پر آ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے