تازہ ترین

حکومت سے مذاکرات ہو ہی نہیں سکتے عمران خان

حکومت سے مذاکرات ہو ہی نہیں سکتے عمران خان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی نے مجھے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیاہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا اگست میں، پی ٹی آئی جیتے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم رواں ماہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے، جب 66 فیصد آبادی کی نشستیں خالی ہوں تو ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، 66فیصد کیبجائے ملک بھر میں الیکشن کے خواہاں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی سے لوگ تنگ آگئے ہیں، الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا، الیکشن پی ٹی آئی نہیں ملک کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے