ٹیکساس: محققین کی ایک ٹیم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نقص دریافت کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی فون کالز سن سکتے ہیں۔ پانچ امریکی یونیورسٹیوں کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے بنائے جانے والے ایئر اسپائی نامی میلویئر کو موبائل ڈیوائس کے کان کی جگہ نصب اسپیکر سے نکلنے والی گونج سے بننے والی موشن سینسر ڈیٹا رِیڈنگ کو گرفت میں لے کر باتیں سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محققین نے جب اسمارٹ فون کے لاڈ اسپیکرز پر تجربہ کیا تو کان کی جگہ پر لگے اسپیکر کو کن سوئیوں کے لیے ارتعاش کی مطلوبہ مقدار پیدا کرنے کے حوالے سے کافی کمزور پایا گیا۔ تاہم، جدید اسمارٹ فونز میں استعمال کیے گئے اسٹیریو اسپیکرز چند برس قبل بننے والے اسمارٹ فونز کی نسبت زیادہ ہیں۔ ان اسپیکرز کی آواز کا معیار بہتر ہوتا ہے اور یہ طاقتور لہریں پیدا کرتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
اینڈرائیڈ فون میں موجود اس نقص سے صارفین کی باتیں سنی جاسکتی ہیں
- by web desk
- جنوری 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1490 Views
- 3 سال ago