کھیل

مجھے معلوم نہیں کپتانی جارہی ہے یا نہیں بابر اعظم

مجھے معلوم نہیں کپتانی جارہی ہے یا نہیں بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ میری کپتانی جارہی ہے یا نہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی اور سیریز ڈرا ہونے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چائے کے وقفے کے بعد پلان بنایا گیا تھا، ہم جیت کے لییجائیں گے لیکن جب وکٹیں گریں تو پلان تبدیل کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اگر ٹیسٹ میچ ہار جاتے تو آج تنقید ہو رہی ہوتی، مجھے نہیں معلوم کہ میری کپتانی جارہی ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ہماری اسٹرینتھ ہے، اس کے حساب سے وکٹیں بنائی جاتی ہیں، ہم وکٹ کو قصور وار قرار نہیں دیں گے۔ بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر پچ پر کھیلنے کے لیے تیار اور مطمئن بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے