لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت میں آکر بری طرح ایکسپوز ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے زندگی بھر میں جتنے جھوٹ بولے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یونیورسٹی آف گجرات کے 7 ویں کانووکیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے تاہم شریفوں نے اسے پوشیدہ رکھا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف نے برسراقتدار آکر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد پر کام بند کرایا، سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ ایسے کام کیوں کرتے ہیں، یہ لوگ مہنگائی کا طوفان اپنے ساتھ لائے ہیں، یہ لوگ آتے ہیں اور ڈالر ساتھ لیکر باہر چلے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سچا اورکھرا انسان ہے،