پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل 20 جنوری تک مؤخر کیے جانے کا امکان

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل 20 جنوری تک مؤخر کیے جانے کا امکان

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر وزیراعلی محمود خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کے روز دوپہر دو بچے چیف منسٹر ہاس میں طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کو چار سے چھ دن تاخیز سے تحلیل کیا جائے گا اور 18 سے 20 جنوری کے درمیان گورنر کو خط ارسال کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام تر صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کے لیے گورنر کوایڈوائس بھجوانے کاحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر کچھ ضروری کاموں کی وجہ سے اسمبلی تحلیل کا فیصلہ آئندہ چند روز کیلیے ملتوی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے