علاقائی

بیدیاں روڈ کے قریب گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

بیدیاں روڈ کے قریب گھریلو تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے قریب گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کے رہائشی بھائیوں معاذ اور مصعب میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج معاذ نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اپنے بھائی مصعب کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، آلہ قتل برآمد کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے