نیویارک: اگرچہ مسلسل بیٹھے رہنے کے مضر اثرات کو مکمل طور پر اب تک نہیں سمجھا گیا ہے لیکن عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس سے موٹاپا، بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم درمیان میں پانچ منٹ تک چہل قدمی کرکے مضر اثرات دور کیے جا سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق شہروں کی 65 سے 80 فیصد آبادی پورا دن بیٹھی رہتی ہے جس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ پھر کووڈ وبا کے دوران بھی دنیا بھر کی بڑی آبادی کام کے لیے کرسی اور میز تک ہی محدود ہوکر رہ گئی تھی۔ عالمی ادارہ برائے صحت کا اصرار ہے کہ مسلسل بے کار انداز میں بیٹھے رہنے سے ہڈیاں کمزور، عضلات سکڑتے ہیں