صحت

چھ منٹ کی شدت والی ورزش سے دماغ کیلیے مفید پروٹین کی افزائش بڑھتی ہے

چھ منٹ کی شدت والی ورزش سے دماغ کیلیے مفید پروٹین کی افزائش بڑھتی ہے

آکلینڈ: ایک تحقیقی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ شدت والی (ہائی انٹینسٹی) ورزش سے دماغ کے لیے انتہائی مفید پروٹین بن سکتا ہے جو پورے دماغ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس پروٹین کو برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفک فیکٹر (بی ڈی این ایف) کا نام دیا گیا ہے جو دماغی حجم بڑھاتا ہے، یادداشت مضبوط کرات ہے اور خلیات کے درمیان سگنل بہتر بناتا ہے۔ یہ پروٹین عصبی خلیات (نیورون) بڑھاتا ہے اور دماغ کے نئے روابط بھی بڑھاتا ہے۔ اگر آپ روزانہ صرف چھ منٹ کی ہائی انٹینسٹی ورزش کرتے ہیں تو نہ صرف بی ڈی این ایف بنتا ہے۔ بلکہ دماغ میں یہ پروٹین محفوظ بھی رہتا ہے۔ اس سے قبل دوا اور غذا سے چوہوں اور کچھ جانوروں میں اسے بڑھا گیا لیکن یہ دوائیں انسانوں پر کام نہیں آسکیں۔ اس کیبعد ماہرین نے ورزش پر غور شروع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے