کھیل

ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے

ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز جگمگا اٹھے

کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر میں پاکستانی اسٹارز بھی جگمگا اٹھے جب کہ محمد رضوان اور حارث رف کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے مینز سائیڈ کا حصہ بنایا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا، دنیا کے بہترین مرد کھلاڑیوں سے مزین سائیڈ میں پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رف بھی شامل ہیں۔ کپتان اور وکٹ کیپر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو منتخب کرتے ہوئے ٹاپ پر رکھا گیا، ان کے ساتھ محمد رضوان کی شمولیت سے اوپننگ جوڑی مکمل کی گئی، بھارت کے ویراٹ کوہلی اور سوریاکمار یادیو بیٹنگ آرڈر میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اگلی تین پوزیشنز گلین فلپس، سکندر رضا اور ہردیک پانڈیا سے پر کی گئی ہیں، سیم کرن اور وانندو ہاسارنگا کے بعد حارث رف اور جوش لٹل بولنگ اٹیک کو مکمل کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔