دنیا

امریکا برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پرمزید پابندیاں عائد کردیں

امریکا برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پرمزید پابندیاں عائد کردیں

تہران: نوجوان لڑکی مھسا امینی کی پولیس کے زیر حراست ہلاکت پر ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کوآپریٹو فانڈیشن اور چند اعلی ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اسی طرح برطانیہ نے بھی مزید 5 ایرانی عہدیداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپنی فہرست کو 50 ایرانی افراد اور تنظیموں تک بڑھا دیا۔ یورپی یونین نے بھی 37 ایرانی حکام کو بلیک لسٹ کرکے ویزا پابندی عائد کردی جب کہ کچھ اداروں کے اثاثے منجمد کردیے۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ان مزید پابندیوں کی وجہ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تشدد اور انھیں طاقت کے ذریعے روکنا بتایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے