اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے 54 ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے اور ایک دوائی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی۔ پاکستان سینٹر فار کاٹن (پی سی سی سی) کے ملازمین کو تنخواہوں و الاونسز اور پنشن کی ادائیگی کیلئے 66کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کے معاملے میں اعلی سطع کی کمیٹی قائم کردی، جو 15دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا،جس میں ہالہ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش اور پیداوار کیلئے لیز میں توسیع کی منظوری د ی گئی۔