انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے اور ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ طلب

مہوش حیات کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے اور ایف آئی سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکارہ مہوش حیات، کبری خان کی درخواستوں پر پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات، کبری خان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی اے، وفاقی حکومت، ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیئے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی، کیا مواد ہٹا دیا گیا؟جس پر سرکاری وکیل نے مقف دیا کہ مہوش حیات کا بیان لے لیا گیا ہے تاہم کبری خان کا بیان لینا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے