عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اب بھی بین الاقوامی تشویش کا باعث ہے۔ ادارے کے مطابق، کورونا وبا سیمتعلق پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ابھی برقرار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی متفق ہیکہ کورونا وبا اب بھی خطرناک متعدی بیماری ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاو کو اب 3 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اب کافی حد تک اس بیماری کے پھیلاو پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن اب بھی یہ اس بیماری کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس 3 سال کے اس عرصے میں کئی جانیں لے چکا ہے اور ابھی تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز سامنیآرہے ہیں۔