افغانستان نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ افغان دفتر خارجہ سے پشاور دھماکے پر جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارت افغانستان مساجد میں نمازیوں پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو مقدس مذہب اسلام کی تعلیمات کے منافی سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان افغانستان سے بارہا ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائیوں اور اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔