پاکستان

اپیکس کمیٹی اجلاس دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی اجلاس دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ

پشاور: وزیراعظم کی زیر صدارت گورنرہاس پشاورمیں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کا یکجا ہوکر مقابلہ کرنے پراتفاق کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے 7 فروری کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پیش کیے جائیں گے۔ 7 گھنٹے جاری رہنے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا گیا کہ حتمی فیصلے اے پی سی میں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان ودیگر پڑوسی ممالک سے بات کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے خیبرپختونخوا میں امن بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد پراتفاق کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے