کھیل

پی ایس ایل 8 شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع

پی ایس ایل 8 شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع

کراچی: پی ایس ایل 8 کے شایان شان افتتاح کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ ملتان کو میگا تقریب کیلیے دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔ افتتاح کو چارچاند لگانے کیلیے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں وہیں پر ملنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانے کا عزم ظاہر کردیا ہے، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی صفائی کی جارہی ہے، وینیو کو بھی سجایا جائے گا۔ کمپنی کے آفیشل شکیل احمد کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب ملتان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اس ایونٹ کیلیے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے