صحت

نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں

نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں

الینوائے: نو عمری میں لڑکپن سے جوانی تک کا سفر بہت نازک ہوتا ہے اور اس میں لڑکے لڑکیاں اپنی توجہ اور ارتکاز پر قابو نہیں رکھ سکتے ہیں۔ تاہم اس عمر میں ورزش کرکے وہ فکری طور پر مضبوط ہوکر اپنی توجہ کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں 15 تا 18 برس کے لڑکے لڑکیوں پر تحقیق کی گئی ہے جو اسکینڈییوویئن جرنل آف میڈیسن اینڈ سائنس اِن اسپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کرنے والی جامعہ الینوائے، اربانا شیمپین کی ماہر ڈومینیکا پِنڈس نے بتایا کہ عمر کے اس حصے میں ورزش سے توجہ برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ بار بار توجہ نہ کھونے سے لڑکے اور لڑکیاں پڑھائی میں اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔ اس کے لیے آسٹریلیا کے علاقے نیوساتھ ویلز کے اسکول میں سروے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے