راناثنا نے عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلیبھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔ راناثنا نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ راناثنا نے کہا ہے کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔ راناثنا نے کہا کہ یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔