انٹرٹینمنٹ

4 سال تک شوہر کا تشدد برداشت کیا خوش ہوں طلاق ہوگئی کومل رضوی

4 سال تک شوہر کا تشدد برداشت کیا خوش ہوں طلاق ہوگئی کومل رضوی

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نفسیاتی مریض تھے جس نے 4 سال کی شادی کے دوران کئی بار انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ گلوکارہ کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے کلچر میں لڑکیوں کو شروع سے شادی کے سنہرے خواب دیکھا دیئے جاتے ہیں جن کے باعث لڑکی کی 200 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کسی بھی طرح کامیاب رہے۔ گلوکارہ نے سماج سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لڑکیوں کو ان کی حد نہیں بتاتا کہ وہ کس حد کے بعد خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے