کھیل

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی

ملتان: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 35، ڈیوڈ ملر 25 اور کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رف، حسین طلعت اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے