نیویارک: سائنسدانوں ںیانکشاف کیا ہے کہ ذہنی تنا(اسٹریس)میں اگر کسی نرم برش سے ہاتھ سہلایا جائے تو اس سے تنا میں کمی ہوتی ہے۔ اگرچہ سانس کی مشقوں اور مراقبے وغیرہ سے بھی تنا میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تاہم ان میں پراثرلمس (ایفیکٹو ٹچ) اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس فکر کے تحت ایک ایسا خودکار نرم برش بنایا گیا ہے جسے بے چینی کی صورت میں بازو پر پہنا جاسکتا ہے۔ بالخصوص بازو کے بالوں والے حصے کو سہلانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اس سے قبل کئی رضاکاروں پر اس طریقے کو آزمایا گیا ہے اور پریشانی کی صورت میں ان کے ہاتھوں پر برش پھیرا گیا تو انہوں نے اسے مفید قرار دیا۔ اسی بنا پر کورنیل یونیورسٹی کی پروفیسر تنظیم چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے مشینی برش بنایا ہے جسے ہاتھوں پر لگایا جاسکتا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ہاتھ سہلاکر ذہنی تناؤ کم کرنے والا خودکار روبوٹ
- by web desk
- فروری 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1320 Views
- 2 سال ago