کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں 168 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کو 66 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے سلطانز کو فتح کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اوپنر شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ شان مسعود 25 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ شعیب ملک نے رائلی روسو کو 7 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد رضوان کے ساتھ دینے کے لیے آنے والے ڈیوڈ ملر بھی اچھی اننگز فراہم نہ کر سکے اور 7 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔