ہانگ ہانگ سٹی: چین کی 28 سالہ اسٹار آبے چوئی کی ہانگ کانگ کے ایک گاوں کے گھر میں فریج سے ٹانگیں برآمد ہوئیں جب کہ سر اور دیگر اعضا غائب ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی مشہور ماڈل آبے چوئی کئی روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ 28 سالہ آبے چوئی چین کی معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی ماں بھی تھیں۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد معروف ماڈل کی تلاش شروع کی جس کے دوران ہانگ کانگ کے ایک گاوں کے گھر میں فریج سے ماڈل کی ٹانگیں ملیں جب کہ سر اور دیگر اعضا غائب ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
چین کی لاپتہ ماڈل کی لاش کے ٹکڑے فریج سے برآمد سر غائب
- by web desk
- فروری 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1250 Views
- 2 سال ago