اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد آفاق ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا۔ دوران سماعت، وکیل عمران خان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ معاملے پر حکم امتناع بھی دے چکی ہے جبکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا ہے سماعت سے نہیں، جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سماعت سے روکنے کے حکم کا تو میں بھی نہیں کہہ رہا۔