وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ عدالتو ں میں پیش ہو نے سے انکا ر کیا تو لا زمی عمران خان گرفتار کر کے پیش کیا جا ئے گا ۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ یہ عدالت میں پیش ہو ں ، بری ہو تے ہیں تو ہو جا ئیں ، سزا ملے تو فیس کریں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم تو ہیں ِ عدالت کا ر سک نہیں لے رہے ، 30اپریل کو الیکشن ہو تا ہے تو اس میں حصہ لیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین میں صر ف 90دن میں الیکشن کا درج نہیں ،کچھ اور بھی درج ہے ، آئین میں درج ہے کہ تما م الیکشن ایک سا تھ ہو نا چاہئیں ، آئین میں درج ہے کہ تما م صوبو ں میں نگراں حکو مت ہو نا چاہیے۔