عمران خان کی حکو مت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہنے والے چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شامل ہو نیکا فیصلہ کر لیا ۔ سا بق گورنر پنجاب کے تر جمان نے بتا یا کہ چو ہدری سرور ق لیگ میں شمو لیت کا با ضابطہ اعلان اتوار کو کریں گے ۔ اس سے قبل سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایک ہفتے کے دورے پر اسکا ت لینڈ آیا تھا ، یہا ں بہت سے دوستو ں کیساتھ سیا سی مشا ورے بھی کی ،لوگوں نے مشورہ دیا کہ ایسی پارٹی میں جاؤں جو مصا لحتی کر دار ادا کرے ۔ چو ہدری سرور نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کر نے کیلئے پل کا کر دار ادا کرنیکی ضرورے ہے ۔