کھیل

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد 15.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔ اعظم خان ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 18، ایلکس ہیلز 18، رحمان گرباز 15، کپتان شاداب خان 12، کولن منرو 11، محمد وسیم 8، آصف علی 7، فہیم اشرف 4 اور مبصر خان 3 رنز بنا آٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 جبکہ زمان خان اور حارث رف نے 2،2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے