واشنگٹن: بی بی سی کی دستاویزی فلم ”انڈیا: دی مودی کیوسچن“ کی کامیاب اسکریننگ کے بعد مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فلم بینوں نے امریکی میڈیا پر زور دیا کہ گجرات میں 2002 کے قتل عام کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا احتساب کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کی دستاویزی فلم نیشنل پریس کلب (NPC) واشنگٹن میں ایک پینل کو دکھائی گئی۔ فلم بینوں کے اس پینل میں مختلف امریکی میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ ایک عینی شاہد عمران داو?د اور فسادات سے متعلق فرسٹ ہینڈ معلومات رکھنے والے افراد شامل تھے۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد عینی شاہد کے بیان اور فرسٹ ہینڈ معلومات رکھنے والوں نے فلم بین پینل کے جوابات بھی دیئے اور امریکی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ گجرات فسادات کے حقائق سامنے لاتے ہوئے مودی کا کڑا احتساب کریں۔