دنیا

عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا زلمے خلیل

عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا زلمے خلیل

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں جون میں الیکشن کرانے کی تجویز دیدی۔ افغانستان کیلئے امریکا کے سابق خصوصی ایلچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔ زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں میں 2 تجاویز دیتا ہوں جس میں پہلی یہ کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے